Sunday, May 12, 2024

ن لیگ دہشت گرد گروپ، قوم کو انکے چنگل سے نکالیں گے، غلام سرور خان

ن لیگ دہشت گرد گروپ، قوم کو انکے چنگل سے نکالیں گے، غلام سرور خان
March 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی دہشت گرد گروپ ہے جو اداروں پر حملہ آور ہوکر ملک کا امن وامان تباہ کرنا چاہتی ہے، قوم کو ان کے چنگل سے نکالیں گے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم کی کوئی بات سچی نہیں نکلی، جو ایک دوسرے سے مخلص نہیں تو عوام سے کیسے ہوں گے۔ پی ڈی ایم میں شامل 3،4 جماعتوں کے علاوہ کسی جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔

اُنہوں نے کہا،ن لیگ میں دو گروپس ہیں، کھل کر سامنے آچکے، شہباز اور حمزہ کی لائن اور ہے، مریم نواز کی لائن اور ہے۔ یہ بلیک میل کرکے حکومت اور اداروں سے ریلیف لینا چاہتے ہیں، غنڈے لے کر عدالتوں میں پیشی ہوتو یہ سیاسی دہشتگردی ہے۔ ن لیگ کی لیڈرشپ سیاسی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کی باتوں پر کان نہ دھرا جائے، بے یقینی قوموں کیلئے زہر قاتل ہوتی ہے سیاسی پراسس چلنا چاہیے۔ مزید کہا، 90 کی دہائی میں سپریم کورٹ پر پلاننگ کیساتھ حملہ کیا گیا، ن لیگ سیاسی دہشت گرد گروپے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، حکومت نے اپوزیشن سے قومی ایشوز پر بات کی ہے، اپوزیشن کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا اختیارہے ، وہ جب چاہیں کریں۔