Saturday, September 7, 2024

ن لیگ تیس سال میں نواز شریف کا متبادل تیار نہیں کرسکی : نواز شریف

ن لیگ تیس سال میں نواز شریف کا متبادل تیار نہیں کرسکی : نواز شریف
July 2, 2016
کراچی(92نیوز)عمران خان  نے وزیراعظم کےاحتساب کیلئے  آخری حدتک جانے کااعلان دہرایا کہتے ہیں  ن  لیگ  تیس سال میں نوازشریف کامتبادل تیار نہیں کر سکی ، مریم نواز وزیراعظم کی عدم موجودگی میں ملک چلا رہی ہیں، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے وابستہ سینئر رہنماوں نے اپنی عمر برباد کردی لیکن ان کی کوئی اہمیت نہیں ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم ہاوس کے تمام فیصلے ان کی بیٹی مریم نواز کر رہی ہیں وزیر اعظم کے احتساب کے لئے الیکشن کمیشن،اسمبلی کے بعد عدالت جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کراچی کےحالات امن وامان کے حوالے سے بہتر ہیں پچھلےدنوں کےواقعات باعث تشویش ہیں پنجاب میں 70ہزارپولیس اہلکاراہم شخصیات کےپروٹوکول پرہیں۔ میری بہن کے ساتھ جو واقعہ لاہورمیں پیش آیا، ذمہ دارن لیگ ہے ۔  سفارشی اور،سیاسی بھرتیوں نے پنجاب اور سندھ پولیس کو تباہ کیا گیا ہے۔ عمران خان سے جب صحافی نے سوال کیا کہ  وزیر اعظم  کے متبادل کے طور میں مریم نواز قبول ہے توعمران خان خوبصورتی سے بات گول کر گئے ۔