Sunday, May 12, 2024

ن لیگ بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے استعفے کا امکان

ن لیگ بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے استعفے کا امکان
October 31, 2020

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد مسلم لیگ نون میں اختلافات بڑھ گئے ۔ن لیگ بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے استعفے کا امکان ہے ۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کی کامیابی مسلم لیگ ن کے لئے نیک شگون ثابت نہیں ہوئی ،پارٹی کے مرکزی قیادت سابق وزیراعلی رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناءاللہ زہری کو مدعو نہ کیا تو پارٹی کے صوبائی صدر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ مرکزی قیادت سے ناراض ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق قادر بلوچ پارٹی کے صوبائی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مشاورت سے مشروط کردیا ہے، عبدالقادر بلوچ مرکزی قیات کے حالیہ بیانیے سے بھی ناخوش دیکھائی دیتے ہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صوبائی و مرکزی قیادت کے بہت سے نام ناراض ساتھیوں کو منانے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں ۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے شیخ جعفر مندوخیل صوبائی صدارت کے لئے موزوں نام ہیں ۔