Wednesday, April 24, 2024

ن لیگ اورپی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے باہر ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ن لیگ اورپی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے باہر ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
June 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے باہر  ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری رہی ،عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کر دیں اب کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔ انوشہ رحمان کہتی ہیں کہ ریٹرننگ آفیسرز کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تو تحریک انصاف کے وکیل نے ان سے کوئی سوال نہیں پوچھا۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کی کارروائی کےبعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے یہ بیلٹ پیپرز کہاں استعمال ہوئے وہ فارم 15 میں ہے اور فارم 15 موجود نہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کنٹینر سے جو الزامات لگائے سب جھوٹ ثابت ہوئے ۔ کمشن میں ریٹرننگ آفیسرز پیش ہوئے توعمران خان کے وکیل نے کوئی سوال نہیں پوچھا مسلم لیگ کے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی نا ثابت ہوگی۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن  میں دھاندلی بھی ہوئی اور ثابت بھی ہوئی جسکا اعتراف عمران خان نے خود کیا۔