Thursday, March 28, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اپوزیشن الائنس کو متحرک کرنے پر اتفاق

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اپوزیشن الائنس کو متحرک کرنے پر اتفاق
September 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اپوزیشن الائنس کو متحرک کرنے اور اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق ہو گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے حالیہ گرفتاریوں، نیب کاروائیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کر لیا ۔ دونوں جماعتوں نے موقف اپنایا کہ سیاسی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد سے روکنے  کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق بھی کر لیا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے اے پی سی کی تاریخ کا اعلان ہو گا ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت نے مجوزہ تحریک کے مضمرات اور ایجنڈے پر بھی غور کیا۔ پیپلزپارٹی رہنماوں نے رائے دیتے ہوئے کہا اب خاموش رہنا اور مصلحت کا شکار ہونے کا وقت نہیں۔ ن لیگ رہنماوں نے تجویز دی کہ  پارلیمان میں موجود تمام ہم خیال جماعتوں کےساتھ رابطے کیے جائیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کل رہبر کمیٹی میں لائحہ عمل طے کرکے اے پی سی بلائی جائے گی۔ حکومت پورے ملک کیلئے عذاب بن چکی۔ فرحت اللہ بابر بولے احتساب نہیں، یکطرفہ کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ نوید قمر نے کہا شہباز شریف کراچی والوں کے زخموں پر مرہم رکھنے آئے۔