Monday, May 13, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، شبلی فراز

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، شبلی فراز
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، وزیراعظم نے کہا تھا اوپن بیلٹنگ کرائیں، اب یہ رو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس میں کہا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تاریخ میں پہلی بار ہوا سابقہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔ کہا کہ وزیراعظم کی خواہش تھی جو علاقے نظر انداز کیے گئے ان کیلئے کچھ کیا جائے۔ سابقہ فاٹا بھی بہت پیچھے رہا گیا، وزیراعظم اس کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، ہر چیز کا محور عوام ہونے چاہیئیں، اڑھائی سال میں ہمارا واسطہ علاقائی جماعتوں سے تھا۔ پیپلزپارٹی رورل سندھ کی جماعت بن گئی ہے۔ عوام کی بہتری کیلئے جو اصلاحات لانا چاہتے ہیں وہ سینیٹ میں رک جاتی تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاسی کا مقصد صرف ذاتی فوائد حاصل کرنا ہے۔ نوازشریف فیملی اور زرداری نے دنیا میں جائیدادیں بنائیں اور ذاتی مقاصد آگے بڑھانے کیلئے اداروں کو استعمال کیا۔

شبلی فراز بولے کہ پی ڈی ایم کے مفادات ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔ اِن کا مقصد تھا انہیں این آر او کی صورت میں ذاتی ریلیف مل جائے۔ یہ ایک دوسرے سے مخلص تھے اور نہ ہیں، ملک میں استحکام آگیا،  اب لانگ مارچ کریں یا شارٹ مارچ، فرق نہیں پڑتا۔

پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو استعمال کر کے ذاتی مفادات میں مصروف ہے، اسے ناکامی ہوگی۔ جو ووٹ خریدتے اور بیچتے تھے سب پر ہماری نظر تھی، پی ڈی ایم ماضی کا قصہ پارینہ بن گئی، اس کی تدفین ہوگئی ہے۔ عوام کی تکالیف کو دور کرنا ہمارے چیلنجز ہیں۔