Wednesday, April 24, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اسکروٹنی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیئے

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اسکروٹنی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیئے
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی میں سوالنامے پر جواب جمع کرا دیئے، کمیٹی نے ن لیگ کے جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے 3 دسمبر تک مزید تفصیلات مانگ لیں۔ ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات،مسلم لیگ ن کیخلاف درخواست پراسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ن لیگ کے وکیل جہانگیرجدون نے دلائل دیئے اور جواب جمع کرا دیا، ن لیگ نے دعویٰ کیا غیرملکی فنڈنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی بیرون ملک اکاؤنٹ ہے، کمیٹی نے جواب ناکافی قرار دیا اور3دسمبر تک ڈونرز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب نے سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو جمہوریت کی فتح قرار دیا اور کہا اربوں کے گھپلے پر اتنا مختصر جواب سمجھ سے بالاتر ہے، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ الیکشن کمیشن میں ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کے موقع پرمتحدہ اپوزیشن نے آبپارہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے سے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سمیت اہم جماعتیں غائب رہیں، جے یو آئی ف، پی کے میپ کے کارکن شریک ہوئے۔