Thursday, March 28, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی سروسز ایکٹ ترامیم کی حمایت کرینگی کہہ چکا تھا، شیخ رشید

ن لیگ اور پیپلزپارٹی سروسز ایکٹ ترامیم کی حمایت کرینگی  کہہ چکا تھا، شیخ رشید
January 9, 2020
پشاور (92 نیوز) پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سروسز ایکٹ ترامیم کی حمایت کرینگی، شیخ رشید نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتساب ہر صورت ہونا ہے یہ عمران خان کا ایجنڈا ہے۔ وزیرریلوے نے تین سال میں مہنگائی ختم ہونے کا دعویٰ بھی کردیا۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ایک نیا سیاسی عمل شروع ہونے جارہا ہے، پہلے دن سے کہاجنرل باجوہ ڈن ہے ڈن ہے ڈن ہے، آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے حمایت کی، مجھے سیاست کی ابابیل سمجھیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا۔ مہنگائی اس سال ختم ہو جائے گی، لیکن میں کہتا ہوں 3 سال میں ختم ہو گی، میں ان وزراء میں سے ہوں جو سچی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، ہم نے تعویزوں کا استعمال کیا ہمارا کام ہو گیا۔ ہم نے آم کھانے ہیں پیڑ کیوں گنیں۔