Sunday, September 8, 2024

ن لیگ اور فنکشنل اور نے الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کر ادی

ن لیگ اور فنکشنل اور نے الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کر ادی
August 6, 2015
کراچی(92نیوز)ن لیگ اور فنکشنل لیگ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے اشتعال انگیزبیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد یں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق قراردادیں ن لیگ کے حاجی شفیع جاموٹ اور فنکشنل لیگ کے نند کمار نے  جمع کرائیں،جن میں  ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فنکشنل لیگ کے رہنما نند کمار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی جب کہ شفیع جاموٹ  کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم  کے قائد کے فوج کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں، وہ ایک بڑی پارٹی کے رہنما ہیں انھیں بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی، بلوچستان اسمبلی اور آزاد کشمیر کی اسمبلی میں بھی قرارداد  پیش کی  جا چکی ہیں۔