Thursday, March 28, 2024

ن لیگ اقتدار کے بغیر بن پانی مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

ن لیگ اقتدار کے بغیر بن پانی مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
March 6, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ن لیگ اقتدار کے بغیر اسی طرح تڑپ رہی ہے جیسے پانی کے بغیر مچھلی، شہباز شریف کیوں بھول جاتے ہیں آپ وہ خاندان ہو جس نے مرغی سے لے کر ہر چیز کواپنی گرفت میں رکھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ شاہد خاقان آپ کا یہ بیان ماضی کے ماڈل ملکی مسائل حل نہ کر سکے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اعتراف جرم ہے۔ تین دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے آج قوم کے سامنے اپنی ناکامیوں کو قبول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام 2 خاندانوں کی موروثی وسیاسی ماڈل سے بیزار ہیں۔ عوام کی دہائی ہے کہ اب یہ ان پر دوبارہ مسلط نہ ہوں۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کی باتیں کرنے والے اپنے دور میں آئینی ترمیم کرکے بادشاہ سلامت بننے کی کوشش کرتے رہے۔ کمپنی سیاست میں تمام شیئرز خاندان ہی کے پاس رہتے ہیں۔ ن لیگ ، اقتدار کے بغیر ، بن پانی مچھلی ، تڑپ ، فردوس عاشق اعوان ، ٹویٹ ، سیالکوٹ ، 92 نیوز ادھر مراد سعید بولےچھوٹے میاں صاحب ادھر ادھر کی چھوڑئیے، یہ بتایئے واپس کب آرہے ہیں۔ درازوں میں بند رپوٹوں کی فکر بعد میں کیجئے پہلے زبان زد عام کہانیوں کا جواب تو دیجئے۔ چھوٹے میاں صاحب! ہم نے جیسے آپ کے دفتر سے چوری میں ملوث کارندے ڈھونڈ نکالے۔ جلد ہی آٹا چینی کی قلت پیدا کرنے والوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشن فرمانے کا شوق دل میں انگڑائیاں لے رہا ہے تو قومی اسمبلی میں تشریف لائیے، آپ کے منتظر ہیں، میاں صاحب! چھپنے کیلئے لندن کی گلیاں بھی آج اتنی ہی غیر محفوظ ہوچکی ہیں جتنی لاہور کی، خود تشریف لائیے وگرنہ۔