Friday, April 19, 2024

ن لیگ آج سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

ن لیگ آج  سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی
June 25, 2018
کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن آج سے الیکشن مہم کا آغاز کرگے گی۔ شہباز شریف دو رروزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ حلقہ این اے دو سو انچاس میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ الیکشن کمپین کے دوران مسلم لیگ ن  کے صدر شہباز شریف اقلیتوں اور ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے وفد  سے بھی ملاقات کریں گے۔ . دوسری طرف ن لیگ پر مسلسل خزاں کا موسم ہے، پتے جھڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کارکن بددل ہیں تو پارٹی چھوڑنے والے اہم رہنما شریف برادران کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں۔