Friday, May 17, 2024

ن سے ش نکل چکی ہے، اب لڑائی مریم اور حمزہ کی ہے، فرخ حبیب

ن سے ش نکل چکی ہے، اب لڑائی مریم اور حمزہ کی ہے، فرخ حبیب
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے، ن سے ش نکل چکی ہے، اب لڑائی مریم اور حمزہ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا مستقبل سلاخوں کے پیچھے ہے، شہباز شریف کی صرف ضمانت ہوئی ہے مقدمات ختم نہیں ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بلاول سندھ کے لوگوں کو انصاف صحت کارڈ دیں، سندھ میں ان کا سارا دھیان لوٹ مار کی طرف ہے، جہانگیر ترین سمیت جس پر سوال اٹھے گا اسے سچائی ثابت کرنا ہوگی، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔