Sunday, September 8, 2024

میں کبھی بھی ”بھارت ماتا کی جے“ کا نعرہ نہیں لگاﺅں گا : اسد الدین اویسی

میں کبھی بھی ”بھارت ماتا کی جے“ کا نعرہ نہیں لگاﺅں گا : اسد الدین اویسی
March 14, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے مسلمان رہنما اسدالدین اویسی نے انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی طرف سے تعلیمی اداروں میں ”بھارت ماتا کی جے“ کا نعرہ لگانے کی مخالفت کر دی۔ ان کا کہنا ہے آر ایس ایس کے غنڈے اگر گردن پر چھری بھی رکھ دیں تو وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے انتہاپسند ہندووں کو کھری کھری سنا دیں۔ بھارتی شدت پسند تنظیم ”آر ایس ایس“ کی جانب سے سکولوں میں ”بھارت ماتا کی جے“ کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ اگر کوئی ان کے گلے پر چھری بھی رکھ دے تو وہ نعرہ نہیں لگائیں گے۔ مہاراشٹر میں ایک جلسہ عام میں اسدالدین نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو ایسے نعرے لگانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے دہشت گرد بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے بیان دیا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کو بھارت کی جے ماتا کا نعرہ سکھایا جائے۔