Friday, April 26, 2024

میں نے اور نوازشریف نے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، ایک ایک پیسہ سود سمیت واپس کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

میں نے اور نوازشریف نے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، ایک ایک پیسہ سود سمیت واپس کیا: وزیراعلیٰ پنجاب
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے اور نواز شریف نے کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، قرضوں کی ایک ایک پائی واپس کی، مشرف نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اتفاق فاونڈری کا ریفرنس بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اتفاق فاونڈریز پرناروا پابندیاں لگائی گئیں، ہم نے کوئی قرضے نہیں کھائے بلکہ ایک ایک پائی ادا کی۔ ہمارے اثاثے بینکوں کے پاس تھے، اتفاق فاونڈری نے کبھی بھی کسی بینک سے قرضے معاف نہیں کرائے۔ نیشنل بینک نے اتفاق فاﺅنڈری کا کلیرنس سرٹیفکیٹ نیب کو بھجوایا تھا۔ انہوں نے کہا ملک کی تاریخ میں اس طرح قرضے واپس کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ مشرف نے اپنے چہیتوں کو جنہیں الیکشن لڑانا تھا ان کے قرضے معاف کرائے، بڑے بڑے چودھریوں نے قرضے معاف کرائے۔ بینکوں نے ہم سے 5ارب 80لاکھ وصول کیے، ہم نے تمام قرضوں کا اصل اور مارک اپ بھی ادا کیا ہے۔