Saturday, April 20, 2024

میں نہیں سمجھتا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا ، صدرعارف علوی

میں نہیں سمجھتا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا ، صدرعارف علوی
May 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) صدر عارف علوی نے کہا میں نہیں سمجھتا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا۔ 92نیوز کے پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے صدرعارف علوی نے کہا قوم کو مجبوری کا احساس ہونا چاہیے۔ سب آئی ایم ایف کے پاس معیشت بہتر کرنے گئے۔ صدرعارف علوی کا مکمل انٹرویو آج شام 7 بجے صرف 92نیوز پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہو گئی ہے۔ پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ آئی ایم ایف کے بیشتر مطالبات مان لیے گئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے مالیاتی ادارے کی بیشتر شرائط مان لی تاہم وزیراعظم نے بعض شرائط پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور نرمی لانے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان حکام نے بجلی گیس مہنگی، زرعی سبسڈی ختم کرنے، روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود بڑھانے سمیت اہم شرائط پر گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے تاہم یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات رواں ہفتہ کے اختتام تک جاری رہیں گے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔