Friday, April 26, 2024

میں دہشتگرد نہیں ، داتادربار حملے کے سہولت کار قرار دیے جانیوالے ذیشان کا ویڈیو ‏پیغام

میں دہشتگرد نہیں ، داتادربار حملے کے سہولت کار قرار دیے جانیوالے ذیشان کا ویڈیو ‏پیغام
May 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) داتا دربار حملے میں سہولت کار قرار دیے جانیوالے نوجوان ذیشان کا ویڈیو پیغام  سامنے آگیا جس نے تہلکہ مچادیا ، ذیشان کا کہنا ہے کہ میں دہشتگرد نہیں ، دربار حاضری کے لئے گیا تھا ۔ گوجرانوالہ کے رہائشی ذیشان کی تصویر داتادربار خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کے طور پر سامنے آئی تھی ،ذیشان نے ویڈیو پیغام میں کہا میں دہشتگرد نہیں ، داتا دربار حاضری دینے آیا،دھماکا ہوا توخوفزدہ ہوگیا،میڈیا میں چلنےوالی تصویر میری  ہے اور مجھے دہشت گرد بناکر پیش کرنا زیادتی ہے۔ ذیشان نے کہا دھماکے کےروز لاری اڈہ سے رکشہ  پر بیٹھ کر  داتا دربار پہنچا، میں  نے گہرے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ گوجرانوالہ  پولیس نے  بھی تصدیق کی کہ ذیشان گوجرانوالہ کےعلاقے  ایمن آباد کا رہائشی اور کریانے کی دکان چلاتا ہے،لاہور دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے۔