Monday, September 16, 2024

میں حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

میں حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری
March 29, 2018

لاہور (92 نیوز) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کہتے ہیں کہ وہ حسین حقانی کو غدار سمجھتے ہیں۔ میمو گیٹ کا حصہ بننے پر نوازشریف نے معذرت کی ہے تو وہ جو انہیں حقانی کی صف میں کھڑا کرتی ہے۔

وہ 92 نیوز  کے پروگرام 92ایٹ 8 میں اینکر پرسن سعدیہ کو انٹرویو دے رہے تھے۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اپنے اور  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان دو ہزار دس میں ہونے والی ملاقات  کے بارے میں کئی انکشافات کئے۔

میثاق جمہوریت پر ان کا کہنا تھا کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

افتخار محمد چودھری نے میمو گیٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرکے موجودہ چیف جسٹس کے مؤقف کی توثیق کردی ہے۔