Saturday, May 4, 2024

میں جج نہیں جو نوازشریف کے کیس کے فیصلے کےبارے میں بتاؤں،شاہ محمود قریشی

میں جج نہیں جو نوازشریف کے کیس کے فیصلے کےبارے میں بتاؤں،شاہ محمود قریشی
December 23, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں جج نہیں جو نواز شریف کے کیس کے فیصلے کے بارے میں بتاؤں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ  عدالتیں آزاد ہیں ، آزادی سے فیصلہ دیں گے ، اپوزیشن  جنوبی پنجاب کے لوگوں میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  نواز شریف کے خلاف مقدمات ہم نےنہیں بنائے ، نواز شریف ان سے پوچھیں جنہوں نے یہ مقدمات ان کے خلاف بنائے تھے ۔ وزیر خارجہ نے جنوبی پنجاب صوبے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا مسئلہ آئے گا ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، کاش اپوزیشن جنوبی پنجاب کے بارے میں جو کہتی ہے وہ کر بھی دے۔تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق اچھی پیش رفت چاہتی ہے۔ ہمسایہ ممالک کے دوروں سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بعد ، وہاں سے چین اور پھر روس جاؤں گا۔  ہر ملک غیر ملکی سرمایا کاری کا خواہش مند ہوتا ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے معیشت کا پہیہ تیز ہوتا ہے، اس خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں،ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والا خطہ آگے بڑھے گا۔