Friday, April 26, 2024

میں اگر بولتا ہوں تو اس پر بھی تنقید ہوتی ہے، مراد علی شاہ

میں اگر بولتا ہوں تو اس پر بھی تنقید ہوتی ہے، مراد علی شاہ
February 4, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق پر سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام عائد کردیا، کہتے ہیں میں اگر بولتا ہوں تو اس پر بھی تنقید ہوتی ہے، سازشوں کے باوجود سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اربن فاریسٹ کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب مہنگائی سے پس رہا ہے وہ کہتے ہیں سکون قبرمیں ملے گا، ان کو ملک اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر بولتا ہوں تو اس پر بھی تنقید ہوتی ہے، میں بولوں تو غلط، کوئی سرکاری افسر بولے تو ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے قبر کھودنے کی کوشش کی، خود اس میں گر گئے، دوسرے صوبوں میں پانچ آئی جی تبدیل ہوگئے، سازشوں کےباوجود سندھ حکومت کام کررہی ہے۔