Thursday, April 25, 2024

میگاکرپشن اسکینڈل،دو ٹھیکیداروں کی غیرقانونی ٹرانزیکشنزسامنے آگئیں

میگاکرپشن اسکینڈل،دو ٹھیکیداروں کی غیرقانونی ٹرانزیکشنزسامنے آگئیں
October 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز)میگا کرپشن اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ۔ تحقیقات کے دوران دو ٹھیکیداروں کی غیرقانونی ٹرانزیکشنز سامنے آ گئی ہیں ۔ تحقیقاتی اداروں نے سندھ میں 100 سے زائد ٹھیکیداروں کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقاتی اداروں کو اہم شواہد ملنے لگے، اربوں روپے کا لین دین کیسے ہوا، اور کس نے کیا تحقیقات کے دوران پس پردہ عناصر بے نقاب ہونے لگے۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران 2 ٹھیکیداروں کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں ، تحقیقاتی اداروں نے سندھ کے 100 سے زائد ٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ منی لانڈرنگ میں ٹھیکیداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا ،  تحقیقاتی اداروں نے 100 سے زائد ٹھیکیداروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں نے اربوں روپے بے نامی اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کئے۔