Friday, April 19, 2024

میگامنی لانڈرنگ اسکینڈل،ایک اور جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا

میگامنی لانڈرنگ  اسکینڈل،ایک اور جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا
October 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران ایک اور جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا ، بڑے ہوٹل  کے مالک کے نام پر اکاؤنٹ بنا کر سوا ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ رکشے والے ،فالودہ والے اور مرحوم شخص کے بعد اب ایک بڑے ہوٹل کے مالک کے نام پر جعلی اکاونٹ سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ہوٹل کےمالک کے نام پرجعلی اکاؤنٹ کھولاگیا، اکاونٹ میں سواارب روپے جمع کروانے کے کچھ دن بعد نکال لئے گئے۔ ایف آئی اے اس تمام معاملے کے چھان بین کررہی ہے ، اب تک درجنوں جعلی اکاونٹ سامنے آچکے ہیں۔