Friday, April 19, 2024

میگا کرپشن مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

میگا کرپشن مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب
September 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ میگا کرپشن مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے۔ مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے، گزشتہ دوسالوں میں بدعنوان عناصرسے 363 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ نیب کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے، وائٹ کالر کرائمزاور میگا کرپشن کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، کارکرگی کو مزید بہتری کیلئے آپریشن، پراسیکیوشن، ٹریننگ ریسرچ اور آگاہی کے شعبوں کوفعال بنایا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ 2019 میں 53 ہزار643 شکایات موصول ہوئیں، 42 ہزار 760 کونمٹا دیا گیا جبکہ 2018ء میں 48 ہزار591 شکایات میں سے 41 ہزار 414 کو نمٹایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں 1308 شکایات کی جانچ پڑتال، 1686 انکوائریوں اور609 انویسٹی گیشن کونمٹایا۔ مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے، ادارے کے قیام سے اب تک 466 ارب روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا چکی ہے۔