Monday, September 16, 2024

میگا پراجیکٹس کنٹریکٹس کیس ، 5 سال میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب

میگا پراجیکٹس کنٹریکٹس کیس ، 5 سال میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب
August 3, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس نے پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے کنٹریکٹس سے متعلق کیس میں 5 سال میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے کنٹریکٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا وجہ ہے کہ پنجاب کے سارے ٹھیکےپانچ،چھ کمپنیوں کو ہی ملتے رہے،  اگربے ضابطگی پائی گئی تو کیس متعلقہ اداروں کو بھیج دیں گے۔ پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے کنٹریکٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس بولے کیا وجہ ہے پنجاب میں سارے ٹھیکے پانچ،چھ کمپنیوں کو ہی ملتے رہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پنجاب کے ہر ایک میگا پروجیکٹ میں کمپنیاں نظر آتی ہیں، ایک ہی کمپنی کو چوبیس ماہ میں اربوں روپے کے بائیس ٹھیکے دے دیئے گئے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا انہیں معلوم ہے کہ کس  طرح ٹھیکے دیئےجاتے ہیں، ٹھیکوں کی شفافیت جانچنے کیلئے کمیشن مقرر کرنا پڑا تو کر دیں گے ۔