Sunday, May 19, 2024

میگا منی لانڈرنگ کیس،جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

میگا منی لانڈرنگ کیس،جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل تمام بینک اکاؤنٹس منجمد
December 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ کے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں  عبوری حکم نامہ  جاری کردیا ، سپریم کورٹ نے تمام بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لیکر عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کردہ تمام بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم  دے دیا ، اکاؤنٹس کی تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دے دیا۔ عدالتی حکم نامے میں   بلا واسطہ یا بلواسطہ شامل تمام عمارات اور جائیدادوں کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد  کر دی گئی ۔