Friday, April 19, 2024

میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ،  آصف زرداری اخباری تراشے لے آئے

میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ،  آصف زرداری اخباری تراشے لے آئے
July 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت  میں  آصف زرداری احتساب عدالت میں اپنی جائیدادوں سے متعلق اخباری تراشے لے آئے ، کہا کہ  نیب مشیر شہزاد اکبر کو بلا کر میری 32 جائیدادوں کا پوچھا جائے ، عدالت نے وکیل کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کردی ، ادھر فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں انتیس جولائی تک توسیع دے دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت آصف علی زرداری نے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے بیان کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا ، سابق صدر کا کہناتھا شہزاد اکبر کہتے ہیں ان کی 32 جائیدادیں ہیں۔ جج نے کہا درخواست دیں تو پھرقانونی کارروائی ہوسکتی ہے ، کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکہ سے واپسی پر  آپ سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لیں گے اس پر آصف زرداری نے کہا کونسی سہولتیں؟ ہم تو پہلے بھی بیرکوں میں رہتے رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا تو سابق صدر کا کہناتھا کہ پہلے چیئرمین سینٹ بنایا نہ اتار رہے ہیں۔ احتساب عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ملاقات کے دوران اومنی گروپ کے خواجہ عبد الغنی مجید آصف علی زرداری کے قدموں میں بیٹھ گئے۔