Thursday, April 25, 2024

میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
March 19, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کر دی۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست پر ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر کو 26 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔

 آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، عدالت نے صرف 16 ریفرنسز اسلام آباد دائر کرنے کا حکم دیا تھا ۔

 سندھ ہائیکورٹ نے انورمجید اور عبدالغنی کی اپیلوں پر بھی نوٹس جاری کردیے  ۔

عدالت کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت 10 روز کے لئے منظور کر لی گئی ۔

سندھ ہائیکورٹ  نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے  نیب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

آصف علی زرداری کی پارک لین کیس میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری بھی منظور کرلی گئی۔

آصف زرداری نے نیب کے کال اپ نوٹس کو بھی چیلنج کردیا  ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2 نجی کمپنیوں کے لین دین میں نیب مداخلت نہیں کرسکتا ، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے ۔

نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے ۔