Thursday, April 18, 2024

میگا منی لانڈرنگ کیس میں زرداری اور فریال عدالت پیش ، سماعت 22 جولائی تک ملتوی

میگا منی لانڈرنگ کیس میں زرداری اور فریال عدالت پیش ، سماعت 22 جولائی تک ملتوی
July 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی ،  پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت پیش کیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر نے عدالت میں بیان دیا کہ خرابی صحت کے باعث انورمجید کو عدالت پیش نہیں کیا گیا  ، تین ملزمان کی درخواست بریت پر جواب کیلئے نیب نے مزید وقت مانگ لیا ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی ، ملیرجیل کے سپریڈنٹ اورڈاکٹرعدالت میں پیش ہوئے اور انور مجید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی ، جج ارشد ملک نے انورمجید کی عمرسے متعلق پوچھا توڈاکٹرز نے بتایاکہ 78 سال کے ہیں جوشدید بیمار ہونے کے باعث سفرنہیں کرسکتے  ، جج ارشد ملک نے ملزمان کو حاضری لگا کرجانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اورفریال تالپورکو آنے پر سن لیں گے ۔ نیب حکام سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپورکوعدالت میں لیکرپہنچے تو صحافی نے عدالت سے انصاف کی امید کا سوال کیا تو آصف زرداری نے موبائل چین لیا جو کچھ ہی دیرمیں واپس کردیا۔ آصف زرداری کو کمرہ عدالت میں پہنچے ، جہاں عدالت نے انکی بھی حاضری لگانے کےبعد سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب نیب نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جج محمد ارشد ملک نے استفسار کیا کہ اسمبلی سیشن کب تک چلے گا ایک سیشن ادھر چلتا ہے ایک سیشن ادھر ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 14 جولائی تک سیشن چلے گا پہلے بھی ریمانڈ پر تفتیش نہ کر سکے جس پر  عدالت نے نیب کی  استدعا منظور کرتے ہوئے فریال تالپور کو 22 جولائی تک جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا ۔