Saturday, April 20, 2024

منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری ، فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری ، فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع
March 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ  فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع  کر دی گئی ۔ کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ فریال تالپور ، حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان نے حاضری لگائی ۔ سابق صدر  آصف زرداری اور زین ملک کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں  حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر  کی گئیں  ۔ انہوں نے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے پر اعتراضات جمع کرا دیئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ چیئرمین نیب کو مقدمہ منتقل کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ دونوں ملزموں پر اربوں روپے کی اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کا الزام ہے ۔ دونوں ملزموں کو آج کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چیئرمین نیب کیس اسلام آباد منتقلی کی منظوری دے چکے ہیں ۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف نیب ریفرنسز اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا  جبکہ اس کیس کا نیب کے 16 ریفرنسز سے کوئی تعلق نہیں  ۔ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا  ۔ ملیر جیل حکام نے انورمجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت مں جمع کروایا ۔

دو ملزم گرفتار

دوسری جانب جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے مزید 2 افراد  کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب نے جبار میمن اور شبیر بمباٹ کو گرفتار کیا۔