Friday, March 29, 2024

میگا منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور کیخلاف شواہد کو حتمی شکل دیدی گئی

میگا منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور کیخلاف شواہد کو حتمی شکل دیدی گئی
July 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف شواہد کو حتمی شکل دے دی گئی، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم کرنے کیلئے ویڈیو لنک انتظام کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ کرپشن کا خاتمہ نیب کا ایمان، قومی احتساب بیورو بدعنوانیوں کے کیسز کو ممنطقی انجام تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف شواہد کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مارچ دوہزار 14 سے جنوری 2015ء کے دوران جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ساڑھے چار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ تیار کرلیا گیا۔ دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم کے لیے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی کو خط لکھ دیا، آصف علی زرداری کی شناخت کے لیے عدالتی نمائندہ بھی مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔