Friday, May 10, 2024

میگا منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری کیخلاف تفتیش مکمل

میگا منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری کیخلاف تفتیش مکمل
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ، ملزمان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ، ضمنی ریفرنس 22 اکتوبر سے قبل دائر کیا جائے ۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں  آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں  سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف تفیش مکمل کرلی گئی ۔ تفتیش کی روشنی میں ضمنی ریفرنس تیارکیا جارہا ہے،  آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا بیان بھی ریکارڈ کرلیاگیا ۔ ملزمان کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 ض ف کے بیان ریفرنس کا حصہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بنکوں سے ملنے والے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کے ذریعے عدالت میں جمع کرائے جائیں گے ،  ضمنی ریفرنس 22 اکتوبر سے پہلے دائر کیا جائے گا ،۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوا تھا ایف آئی اے سے نیب کو منتقلی کے بعد ضمنی ریفرنس کے لیے تفتیش کی گئی۔