Friday, May 10, 2024

آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی موخر

آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی موخر
July 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی موخر، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری پر 24 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ‏کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی حاضری سے استثنیٰ‏کی درخواست کی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خواجہ انور مجید کی حاضری لگائی گئی ،  نیب ‏پراسکیوٹرنے مہلت کی استدعا کرتےہوئےبتایا کہ ایک ملزم کی جانب سے پلی ‏بارگین کا معاملہ چل رہا ہے،، ملزم نے زمین کے کاغذات دیے ہیں جس کی تصدیق ‏کرنے میں وقت لگے گا۔

احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکی استدعا منظورکرتےہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم ‏کی پلی بارگین کی درخواست پرکارروائی مکمل ہونے تک فردجرم نہیں لگ سکتی۔ عدالت ‏نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ‏منظورکرتے ہوئے ریفرنس پرسماعت 24جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نے ایک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پرکارروائی مکمل نہ ‏ہونےپرپنک ریزیڈنسی اورنہرخیام میں پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ‏بھی 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

 احتساب عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود آصفہ بھٹو ‏زرداری کواپنے والد آصف ‏زرداری سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ دینےپرتوہین ‏عدالت کی درخواست ‏پرسماعت بغیرکارروائی 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرجیل ‏حکام کوجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔