Wednesday, May 8, 2024

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ، نیب سندھ کا کیس کو اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ، نیب سندھ کا کیس کو اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ
February 4, 2019
کراچی (92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت  ہوئی ہے ،  نیب سندھ نے کیس کو اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ کیس کی منتقلی کے لئے درخواست بینکنگ کورٹ میں جمع  کرا دی گئی ،  مقدمے کی منتقلی کیلئے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو درخواست بھی ارسال  کردی گئی ۔ ادھر جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات پر ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ دوسری جانب نیب حکام نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا آغاز کردیا ،  تفتیش کا آغاز انورمجید کے بیٹے عبدالغنی مجید سے کیا جائے گا، عبدالغنی مجید کو حراست میں لینے کی اجازت کے لیے بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ نیب  پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نیب نے تحقیقات کا فیصلہ کیا، نیب نے تفتیش کے لیے عبدالفتح کو تفتیشی افسر مقرر کردیا۔ عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ تفتیشی خود کہاں ہے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ  تفتیشی افسر فوری دستیاب نہیں  ۔ عدالت نے کہا کہ این او سی پر تفتیشی افسر دستخط کرے اور خود پیش ہو ، عدالت نے نیب کی درخواست واپس کردی ۔