Thursday, May 9, 2024

میگا منی لانڈرنگ ، آصف زرداری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی تین مارچ تک موخر

میگا منی لانڈرنگ ، آصف زرداری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی تین مارچ تک موخر
February 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس میں آصف زرداری و دیگر ملزموں پر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک موخر کر دی گئی ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،سابق صدر آصف علی زرداری علالت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے،فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نے حاضریاں لگوائیں۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ خواجہ انور مجید کہاں ہیں؟،نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز کو لکھاہے،نیب تمام کیسز میں پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ابھی تک ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،عدالت نے تمام ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔