Sunday, May 12, 2024

میگا منی لانڈرنگ ،آصف زرداری ، فریال تالپور و دیگرپر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی

میگا منی لانڈرنگ  ،آصف زرداری ، فریال تالپور و دیگرپر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی
September 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ   ریفرنس اور پارک لین ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے کی۔عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ پارک لین ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے جس میں تین ملزمان کو شامل کیا گیا ہے ،عدالت نے ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تمام نامزد ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس اور پارک لین ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم 9 ستمبر کو عائد کی جائے گی،ضمنی ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان 9ستمبرکو حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت نے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔