Friday, April 26, 2024

میگا اسکینڈل فوکس کرنے کی ہدایت اینٹی کرپشن حکام کو فری ہینڈمل گیا

میگا اسکینڈل فوکس کرنے کی ہدایت اینٹی کرپشن حکام کو فری ہینڈمل گیا
September 19, 2019
لاہور( روز نامہ 92 نیوز) نیب طرز پر اینٹی کرپشن پنجاب کو بھی کرپشن کے میگا اسکینڈل کو فوکس کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کو فری ہینڈ دیدیا گیا ۔ اینٹی کرپشن حکام  کو  بلا امتیاز کارروائی کرنے سمیت کسی قسم کا سیاسی اثرورسوخ قبول نہ کرتے ہوئے چھوٹے کیسوں میں ٹائم ضائع کرنے کے بجائے اربوں اورکروڑوں روپے مالیت کے کرپشن کے میگا اسکینڈل کیسوں پر توجہ دی جائے اور جو پہلے سے اینٹی کرپشن پنجاب میں کرپشن کے متعلق کیسوں کی تحقیقات جاری ہیں ان کو فوری مکمل کر کے چالان متعلقہ عدالتوں کو ارسال کئے جائیں تاکہ کرپشن میں ملوث کرپٹ سرکاری افسروں سمیت دیگر افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے  ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال سمیت بعض افراد کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کو خارج کر دیا تھا جب اس بات کا علم موجود ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہوا تو انہوں نے مذکورہ کیس کو ری اوپن کرتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس نے ازسر نو کیس کی انکوائری شروع کر دی ہے اسی طرح اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر بھی اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری ہے ۔ واضح رہے اینٹی کرپشن پنجاب نے دو روز قبل دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کی سازش میں معدنیات کے سابق ڈی جی ظفر جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر راشد لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔