Friday, March 29, 2024

میکنولڈز نے بحریہ ٹاوٗن راولپنڈی میں اپنے پہلے ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا  

میکنولڈز نے بحریہ ٹاوٗن راولپنڈی میں اپنے پہلے ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا   
March 17, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)میکڈونلڈ نے بحریہ ٹاون راولپنڈی میں اپنے پہلے ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا۔ بحریہ ٹاوٗن کے چئیرمین ملک ریاض اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ میکڈونلڈز کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میکڈونلڈز کوئیک سروس کی دوڑ میں پاکستانی عوام کی اولین ترجیح ہے۔ نہ صرف انکے کھانے صاف ستھرے طریقے سے تیار کئے جاتے ہیں بلکہ انتہائی محبت و خلوص سے صارفین کو پیش بھی کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر میکڈونلڈز کے سی ای او امین لاکھانی نے کہا کہ پہلے راولپنڈی میں صرف ایک میکڈونلڈز کی برانچ تھی مگر اب بحریہ ٹاوٗن میں دوسری برانچ کھلنے کے بعد لوگوں کو اپنے پسندیدہ کھانے کے لئے زیادہ دور نہیں جانا پڑےگا۔