Monday, May 6, 2024

میکسیکو:پولیس آپریشن میں ایک سو تین غیرملکی مغوی بازیاب

میکسیکو:پولیس آپریشن میں ایک سو تین غیرملکی مغوی بازیاب
May 7, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کی پولیس نے آپریشن کے دوران ایک سو تین غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بازیاب کرائے گئے مغویوں میں بھارت، گویٹے مالا، ہوندرنس اور ایل سلواڈو کے لوگ شامل ہیں جبکہ مغویوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مغویوں کو میکسیکو شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر میں قید کیا ہوا تھا۔ ریسکیو کارروائی میں گوئٹے مالا کے تین اور ہوندرنس کے دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مغوی پینتس روز سے گھر میں  محبوس تھے۔ پولیس کی جانب سے آپریشن کا آغاز ایک فرار قیدی کی اطلاع پر کیا گیا۔