Friday, May 17, 2024

میکسیکو کے چڑیا گھر میں اونٹنی کے بچے کی پیدائش پر جشن کا سماں، ننھا اونٹ ایک دن میں آٹھ لیٹر دودھ پی رہا ہے: چڑیا گھر انتظامیہ

میکسیکو کے چڑیا گھر میں اونٹنی کے بچے کی پیدائش پر جشن کا سماں، ننھا اونٹ ایک دن میں آٹھ لیٹر دودھ پی رہا ہے: چڑیا گھر انتظامیہ
July 2, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے چڑیا گھر میں اونٹنی سہارا کے ہاں بچے کی پیدائش نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دیں۔ اس موقع پر چڑیا گھر میں جشن کا سماں تھا۔ میکسیکو سٹی کے چالٹی پیک چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے ایک کوہان والا ننھا اونٹ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ اس کی ماں سہارا نے اپنے ننھے بچے کو دودھ نہیں پلایا جس کی وجہ سے اسے بوتل کے ذریعے دودھ پلایا جا رہا ہے۔ ننھا اونٹ ایک دن میں آٹھ لیٹر دودھ پی رہا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے لوگوں کو اس بات کی دعوت دی ہے کہ وہ نومولود اونٹ کا نام انٹرنیٹ کے ذریعے تجویز کریں۔ انتظامیہ نے تین نام تجویز کیے ہیں جن میں رفیق، جبیب اور ہیپی شامل ہیں اور انہیں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ننھا اونٹ چند سال اپنی ماں کے پاس رہے گا جس کے بعد اسے میکسیکو کے کسی دوسرے چڑیا گھر میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اونٹ کی اس نسل کو جب پانی ملتا ہے تو یہ دس منٹ میں سو لیٹر پانی پی جاتے ہیں۔