Saturday, April 27, 2024

میکسیکو کے سٹرائیکر ایلن پولیڈو لاپتہ ہوگئے

میکسیکو کے سٹرائیکر ایلن پولیڈو لاپتہ ہوگئے
May 30, 2016
  میکسیکو(ویب ڈیسک)  میکسیکو کے سٹرائیکر ایلن  پولیڈو  لاپتہ ہو گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ  یونانی فٹ بال کلب اولمپیکوکلب کے رکن پولیڈو کو ان کے آبائی علاقے سے اغوا کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق میکسیکو کی ریاست تماؤلی پاس کے حکام نے کہا ہے کہ  ایلن پولیڈو کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے سیوداد وکٹوریہ کے رہائشی پچیس سالہ ایلن  کو ہفتے کی رات  اس وقت اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیاجب وہ ایک پارٹی میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے ریاستی پراسیکیوٹر اسماعیل کوئنتا  نےکہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میکسیکو کی قومی ٹیم کے رکن کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیاہو۔