Thursday, May 9, 2024

میکسیکو کلب کی ٹیم کا تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج

میکسیکو کلب کی ٹیم کا تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج
October 19, 2019
میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو کی کلب ٹیم نے تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے  مخالف ٹیم کو گول کرنے کے مواقع فراہم کر دیے ۔ میکسیکو کے فٹبال کلب ویرا کوز کے کھلاڑیوں نے  تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً گولز کا دفاع نہ کیا اور مخالف ٹیم کو گول کرنے کے آسان مواقع فراہم کیے۔ کھلاڑی چپ چاپ کھڑے رہے اور کوئی مزاحمت نہ دکھائی اور دوسری ٹیم نے پہلے چار منٹ میں دو گول داغ دیے ، میچ میں ویراکوز کی ٹیم کو تین ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔