Friday, April 19, 2024

میکسیکو کا آتش فشاں پھٹ پڑا !!! سیکڑوں باشندوں کی نقل مکانی، ایئرپورٹ بند

میکسیکو کا آتش فشاں پھٹ پڑا !!! سیکڑوں باشندوں کی نقل مکانی، ایئرپورٹ بند
July 13, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے آتش فشاں پہاڑ کولیما سے راکھ اورلاوا اگلنے کی وجہ سے سیکڑوں باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، کو لیما سے نکلنے والی راکھ کے باعث انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں معطل ہو کر رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ادارہ برائے شہری تحفظ کے مطابق آتش فشاں پہاڑ کولیما کے ارد گرد بارہ کلو میٹر تک کے فاصلے پر واقع نصف درجن شہروں اور بستیوں کے تمام باشندے محفوظ جگہوں پر منتقل کئے جا چکے ہیں جبکہ سو کے قریب افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ جس طرح یہ آتش فشاں پہاڑ لاوا اور راکھ اگل رہا ہے، یہ اس صدی کا سب سے بڑا اخراج ہو سکتا ہے۔ اس پہاڑ سے راکھ اگلنے کے سبب شہر کولیما میں واقع بین الاقوامی ایئر پورٹ پہلے ہی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔