Thursday, April 18, 2024

میکسیکو: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج ،متعدد زخمی

میکسیکو: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج ،متعدد زخمی
January 9, 2017

 

میکسیکو(ویب ڈیسک)میکسیکو میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ،،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں  پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا  دائرہ کار پورے ملک  میں پھیل گیا ہے ۔ باجا کیلیفورنیا نامی شہر میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا پولیس سے جھڑپ کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے روستاریو نامی قصبے میں مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات ڈسٹری بیوشن سنٹر کا گھیرائو کرلیا ۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے مظاہرین کاکہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح بھی بڑھ رہی ہے ۔