Thursday, May 2, 2024

میکسیکو ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جشن آزادی منانے والے 4افراد ہلاک

میکسیکو ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جشن آزادی منانے والے 4افراد ہلاک
September 16, 2018
میکسیکو(92 نیوز) میکسیکو  کے شہری ملک کا 208 یوم آزادی  قومی جذبے اور جوش و خروش سے منا رہے ہیں ،لیکن دارالحکومت میکسیکو سٹی میں یوم آزادی کی تقریبات کے آغاز سے  تھوڑی دیر پہلے نامعلوم افراد نے آزادی کی خوشیاں منانے والوں پر فائرنگ کردی جس سے مجمع میں بھگ دڑ مچ گئی اور کئی افراد کچلے گئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق روایتی   مراشی بینڈ  کے ملبوسات زیب تن کئے افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے   4 افراد ہلاک  اور  9 زخمی ہوگئے،فائرنگ سے مجمعے میں بھگ دڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ یوم، آزادی پر فائرنگ کے واقعے سے ملک میں خوشیوں بھر ی تقریبات میں غم پایا جاتا ہے لیکن میکسیکو کے عوام اس واقعے کے باوجود  آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں ۔ یوم آزادی کے حوالے سے زوکالو میں بھی تقریب ہوئی جس میں  10 ہزار شہریوں نے شرکت  کی ، تقریب رات دیر تک جاری رہی جس میں میکسیکو کے صدر آئزک پنانے شرکت کی اور روایتی گھنٹا بجا کر قوم کو آزادی کی مبارک باد دی۔ تقریب میں شریک  لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس دن کو نہایت پرجوش طریقے سے مناکر آزاد قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔