Thursday, April 18, 2024

میکسیکو میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن خونیں فسادات میں تبدیل، ریاست گوریرو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے تیرہ افراد ہلاک

میکسیکو میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن خونیں فسادات میں تبدیل، ریاست گوریرو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے تیرہ افراد ہلاک
June 8, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن خونیں فسادات میں بدل گئے۔ ریاست گوریرو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سات امیدوار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ریاست گوریرو میں دو گروپوں میں تصادم سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ گوریرو میں فسادات کوئی نئی بات نہیں اور اس ریاست میں ڈرگ مافیا کا راج ہے۔ میکسیکو کے مختلف شہروں میں الیکشن کے دوران انتخابی عمل میں مخالفین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین نے دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ میکسیکو کے مختلف شہروں میں پولنگ کے دوران اب تک سات امیدواروں کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔ انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والی عالمی تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن میکسیکو کی تاریخ کے فسادات سے بھرپور انتخابات ہیں۔