Sunday, May 19, 2024

میکسیکو میں ہائی وے پر بے قابو ٹرک کی متعدد گاڑیوں سے ٹکر، نو افراد ہلاک

میکسیکو میں ہائی وے پر بے قابو ٹرک کی متعدد گاڑیوں سے ٹکر، نو افراد ہلاک
November 9, 2018
میکسیکو (92 نیوز) میکسیکو میں ہائی وے پر بے قابو ٹرک متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں نو افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بے قابو ٹرک نے ہائی وے پر موجود گاڑیوں کو ٹکر دے ماری۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے خاتون ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔