Monday, September 16, 2024

میکسیکو میں چینی نئے سال کو منانے کیلئے جشن

میکسیکو میں چینی نئے سال کو منانے کیلئے جشن
February 16, 2018

 میکسیکو سٹی (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح میکسیکو سٹی میں بھی نئے قمری سال کی آمد کا جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور  شاندار دھنوں پر رقص کر کے خوب لطف اندوز ہوئے ۔  

 جشن کے دوران ڈریگن ڈانس کا بھی خوب تڑکا لگا ۔

 

 ادھر روس کے چڑیا گھر کا ریچھ کئی روز سے بیمار ہے ۔ اس موقع پر کئیر ٹیکر ریچھ  کے پاس آیا

،گلے لگایا اور حوصلہ بڑھایا تاکہ وہ بہتر محسوس کر سکے ۔

 

 دوسری طرف جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس کے موقع پرشمالی کوریا سے آئی چیئرلیڈرز سب کی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔

خوبصورت خواتین کے اس دستے نے اولمپک پارک میں آئے ہزاروں جنوبی کورین و دیگر غیر ملکی شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے میوزک  ،رقص اور پریڈ کی ایسی شاندار پرفارمنس دکھائی کہ دیکھنےوالے دنگ رہ گئے ۔

 

 اس کے علاوہ برازیل کے شہر ری ڈی جینریو میں رنگارنگ کارنیوال میں رونقیں بکھرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دنیا بھر میں شہرت یافتہ برازیل کے سامبا سکول کے فنکاروں نےایسی شاندار کارکردگی پیش کی کہ دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ۔

رنگ برنگے ثقافتی لباس کےساتھ موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے فنکاروں نے شرکا کے دل موہ لئے ۔