Sunday, September 8, 2024

میکسیکو میں پھیلنے والے سوائن فلو کی بیماری اب دیگر ممالک کیلئےبھی خطرہ بنتی جارہی ہے

میکسیکو میں پھیلنے والے سوائن فلو کی بیماری اب دیگر ممالک کیلئےبھی خطرہ بنتی جارہی ہے
January 15, 2016
لاہور(92نیوز)میکسیکو سے پھیلنے والی سوائن فلو کی بیماری اب دیگر ممالک کیلئےبھی خطرہ بنتی جارہی ہے حالیہ دنوں میں پاکستان میں بھی کئی کیسز سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سوائن فلو کی علامات بھی عام انفلوئنزا کی طرح ہیں یعنی بخارتھکاوٹ کا احساس کھانے پینے سے دل ا اچاٹ ہو جانا  مریضوں کو کھانسی اور زکام ہو جاتا ہے گلے میں درد اور متلی بھی ہونے لگتی ہے تاہم عام انفلوئنزا کی نسبت ”سوائن فلو“ میں دست اور متلی کی کیفیات زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری ایک وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے اِس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ زیادہ تر انسانوں میں وائرس کی اِس نئی قسم کے خلاف قوتِ مدافعت نہ ہو یہ فلو اسقدر خطرناک ہے کہ ماہرین کے خیال میں یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔اب تک اِس مرض کے خلاف حفاظتی ٹیکے کا بھی امکان نہیں ہےعام حفاظتی ٹیکے اِس وائرس کے خلاف بے اثر ہیں جبکہ کوئی نئی ویکسین ابھی تیار نہیں ہوئی امریکہ میں اسکی ویکسین تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔