Friday, April 26, 2024

میکسیکو میں پرتشددواقعات اور ہیلی کاپٹر پر فائرنگ میں 3فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

میکسیکو میں پرتشددواقعات اور ہیلی کاپٹر پر فائرنگ میں 3فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک، متعدد زخمی
May 2, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے شہر گواڈلہارا میں تشدد کے واقعات میں تین فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹرکو منشیات سمگلروں کی فائرنگ کی زد میں آنے سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا دوسرا بڑا شہر گزشتہ روز تشدد اور ہنگاموں کی زد میں رہا جن میں سات افراد ہلاک اور15 زخمی ہوئے جبکہ جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے شہر اور گردونواح میں درجنوں گاڑیوں اور بنک عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔ دوسری طرف ہیلی کاپٹرپر فائرنگ سے تین فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ فوجی حکام کے مطابق تشدد اور ہیلی کاپٹر پر فائرنگ میں ریاست جیلسکو کا نیو جنریشن نامی منشیات سمگلر گروہ ملوث ہے۔ ریاستی گورنر ارسطو سندووال نے بتایا شہر میں بارہ بنکوں اور سولہ گیس سٹیشنوں کو نقصان پہنچاجبکہ کئی بسیں بھی نذر آتش کی گئیں جبکہ تین سکیورٹی اہلکار لاپتہ ہیں۔