Friday, April 19, 2024

میکسیکو میں منشیات سمگلروں اور سیکیورٹی فورسز میں تصادم، چھیالیس افراد ہلاک، پانچ پولیس اہلکار بھی مارے گئے

میکسیکو میں منشیات سمگلروں اور سیکیورٹی فورسز میں تصادم، چھیالیس افراد ہلاک، پانچ پولیس اہلکار بھی مارے گئے
May 23, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) مغربی میکسیکو میں مسلح منشیات سمگلروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تصادم منشیات سمگلنگ کے حوالے سے بدنام زمانہ علاقے خلیسکو کی سرحد پر واقع ریاست میچوکن کے قصبے تنواتو کے قریب ہوا۔ واقعے میں پانچ پولیس اہلکار اور اکتالیس جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس علاقے میں منشیات سمگلروں کے درمیان تصادم کے واقعات عام ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بارے میں متضاد اطلاعات آئی ہیں۔ خلیسکو میکسیکن معیشت کا انجن ہے لیکن منشیات سمگلروں کا کارٹل صدر اینریک پینا نیتو کیلئے دردسر بنا ہوا ہے۔ اس گروہ کے حملوں میں مارچ کے بعد سے چوبیس سے زائد پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے دن ہلاک ہونیوالے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔