Tuesday, May 21, 2024

میکسیکو میں مسلح افراد کا جناز گاہ پر حملہ،8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے

میکسیکو میں مسلح افراد کا جناز گاہ پر حملہ،8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے
September 3, 2020

میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو میں مسلح افراد کا جناز  گاہ پر حملہ ، 8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے میکسیکو کے شہر کوئیر ناویکا میں جنازہ گاہ پر رات کے وقت حملہ کیا، خونی کارروائی کے وقت موقع پر درجنوں افراد موجود تھے۔

سیکورٹی ادارے واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں لیکن فی الحال حملہ آوروں کی شناخت یا گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی،میکسیکو کئی برس سے جرائم پیشہ گروہوں کی پُرتشدد کارروائیوں کا شکار ہے ۔

صرف گزشتہ برس ریکارڈ 34 ہزار 600 سے زائد افراد خونی کارروائیوں کی بھینٹ چڑھے تھے۔